عدالت کا سزا یافتہ، قاتل تاحال وزیر، رکنیت منسوخ نہ کی جا سکی.

قتل مقدمے میں سزا یافتہ آزاد کشمیر کے وزیر حکومت اور ممبر اسمبلی کی رکنیت تاحال ختم نہ کی جا سکی۔

آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر کے کابینہ ممبر اور آزاد کشمیر کے رکن اسمبلی ظفر ملک کو گذشتہ ماہ آزاد جموں کشمیر ہائیکورٹ نے 19 سال پرانے قتل کے مقدمے میں 17 سال قید کی سزا سنائی تھی اورظفر ملک کو جیل بھیج دیا گیا تھا۔

اس پر سزا یافتہ رکن اسمبلی اور تحریک انصاف کے وزیر حکومت ظفر ملک نے سپریم کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی تھی جسے آج مسترد کر دیا گیا-

ظفر ملک کو گذشتہ ماہ ہائیکورٹ نے سزا سنائی تھی- آئین کے مطابق سزا یافتہ فرد اسمبلی رکنیت کا اہل نہیں ہوتا اس اعتبار سے ظفر ملک اسمبلی رکنیت کے اہل نہیں رہے اس کے باوجود تاحال ان کی اسمبلی رکنیت کے خاتمے کا کوئی باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری نہیں سکا۔
یوں ایک سزا یافتہ شخص آزاد جموں کشمیر اسمبلی کا ممبر ہے جو آئین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے