اسرائیلی وزیراعظم نے فلسطینی صحافی کے قتل میں ملوث فوجی کو سزا کی تجویز مسترد کر دی

اسرائیلی وزیراعظم یائر لیپڈ نے فلسطینی صحافی شیریں ابو عاقلہ کے قتل میں ملوث فوجی اہلکارکو سزا کی تجویز مستردکر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل کے وزیراعظم یائر لیپڈ کاکہنا ہے کہ بیرونی تعریف کے لیے اپنے اہلکار پر مقدمہ چلانےکی اجازت نہیں دوں گا۔

یائر لیپڈ کا کہنا تھا کہ ہمیں صورتحال سے نمٹنے کے قواعد پرکوئی ڈکٹیٹ نہیں کر سکتا۔

[pullquote]خاتون صحافی شیریں ابو عاقلہ غیر ارادی طور پر فائرنگ کا نشانہ بنیں: امریکا[/pullquote]

یاد رہے کہ اسرائیلی فوج نے کہا تھا کہ شیریں ابو عاقلہ حادثاتی طور اسرائیلی فوجی کی گولی کا نشانہ بنیں، جس پر امریکا نے اسرائیل سے شیریں کےقتل کی ذمےداروں پر مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا تھا۔

واضح رہےکہ الجزیرہ کی خاتون صحافی شیریں ابو عاقلہ 11مئی کو مغربی کنارے پر اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی انجام د ہی کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ کا نشانہ بنیں اور جاں بحق ہوگئیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے