ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ جبکہ سونے کے نرخ میں کمی

[pullquote]ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ[/pullquote]

کراچی: ڈالر کے انٹربینک ریٹ 237 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ ریٹ 245 روپے سے بھی تجاوز کرگئے۔

ملکی معیشت خطرناک حد تک سست روی کا شکار ہونے، اشیاء کی بڑھتی ہوئی طلب سے افراط زر کی شرح بھی سنگین سطح پر آنے کے خدشات کے باعث ڈالر پیر کو بھی بے قابو رہا۔

درآمد اور دیگر شعبوں کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کے پیش نظر ڈالر کی تیز اڑان جاری رہی جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 237 روپے جبکہ اوپن ریٹ 245 روپے سے بھی تجاوز کرگئے۔

کاروباری دورانیے میں انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 238 روپے سے بھی تجاوز کرگئی تھی تاہم بعد دوپہر ڈیمانڈ قدرے گھٹنے سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 1.08 روپے کے اضافے سے 237.91 روپے کی سطح پر بند ہوئے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر یک دم 4.40 روپے کے اضافے سے 245.40 روپے کی سطح پر بند ہوئی.

[pullquote]سونے کے نرخ میں کمی[/pullquote]

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1500روپے اور 1286روپے کی کمی واقع ہوگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13ڈالر کے اضافے سے 1662 ڈالر کی سطح پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہو کر ایک لاکھ 54ہزار700 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی کم ہو کر ایک لاکھ 32ہزار630 روپے کی سطح پر آگئی۔

تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1570روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1346.02 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے