اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو نااہل قرار دیے جانے کے بعد ان کی نشست خالی قرار دیتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن نے عمران خان کو قومی اسمبلی کی نشست سے ڈی نوٹیفائی کردیا جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن کردیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے این اے 95 میانوالی کی نشست خالی قرار دے دی۔
واضح رہے کہ جلد الیکشن کمیشن کی جانب سے اس نشست پر بھی ضمنی الیکشن کا اعلان کیا جائے گا۔