کارکردگی ظاہر کرنے کیلئے خیبر پختونخوا پولیس حکومت کو ماموں بنانے لگی

خیبر پختونخوا پولیس کی جانب سے کارکردگی ظاہر کرنے کیلئے حکومت کو پکڑی جا نے والی منشیات کے غلط اعدادوشمار پیش کیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے،پولیس نے وزیر اعلیٰ کے ضلع سوات اور نوشہرہ میں اکتوبر میں 212کلو گرام چرس پکڑ کر 67ہزار959کلوگرام ظاہر کردی ،اعدادوشمار میں فرق 67ہزار865کلوگرام ہے، وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں منشیات کے خلاف کارروائیوں کی مانیٹرنگ کیلئے بنا ئے جانے والے سیل میں پولیس نے اکتوبر کی کارکردگی رپورٹ پیش کی ہے .

ذرائع کے مطابق کمشنر پشاور ریاض محسود کی پشاور میں نشئیوں کیخلاف مہم کے دوران یہ فیصلہ ہوا تھاکہ منشیات کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے، جس کیلئے محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکاٹکس کنٹرول اور محکمہ پولیس حکام کی وزیر اعلیٰ کے ساتھ میٹنگ ہوئی تھی جس کے بعد وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں ایک سیل بنایاگیا جس کی سربراہ سپیشل سیکرٹری عادل صافی ہیں سافٹ وئیر میں پولیس اور ایکسائزکی جانب سی اعدادوشمار شیئرکئے جاتے ہیں،محکمہ پولیس نے رواں سال یکم اکتوبر سے 31اکتوبر تک صوبہ بھر میں منشیات کے خلاف کارروائیوں کے جو اعدادوشمار سافٹ ویئر میں ڈالے ہیں اس کے مطابق صوبہ بھر میں پولیس نے 96 ہزار789کلو گرام چرس ، 3ہزار137کلو گرام ہیروئین،22کلوگرام افیون،1ہزار841لیٹرشراب، 10ہزار43کلوگرام آئس پکڑی ہے اور 1ہزار635ایف آئی آرز کا اندراج ہوا ہے ، ڈیٹا کے مطابق وزیر اعلیٰ کے ضلع سوات میں ایک ماہ کے دوران پولیس نے 35ہزار295کلوگرام چرس، 2ہزار225کلوگرام ہیروئن، 457کلوگرام آئس پکڑی ہے.

تاہم جب اس حوالے سے 92نیوز نے ضلع سوات کی پولیس سے ستمبر اور اکتوبر دو ماہ کاڈیٹا حاصل کیاجس میں نارکارٹکس ایرڈیکیشن ٹیمز(نیٹ) کی کارروائیوں میں پکڑی گئی منشیات کا ڈیٹا بھی شامل ہے کے مطابق ماہ ستمبر اور اکتوبر کے دوران سوات پولیس نے 118کلو گرام چرس،12کلوگرام ہیروئن اور ڈھائی کلوگرا م آئس پکڑی ہے جبکہ حکومت کو جو ڈیٹا دیاگیاہے اس کے مطابق ضلع مردان میں 115کلوگرام چرس، 256کلوگرام ہیروئن اور 685کلوگرام آئس پکڑی گئی ہے تاہم ضلع مردان پولیس نے 92نیوزکو جو ڈیٹا دیاہے اسمیں نیٹ کا ڈیٹا بھی شامل ہے، اس کے مطابق اکتوبر کے مہینے میں مردان پولیس نے 167کلوگرام چرس، 3کلوگرام ہیروئن اور 25کلوگرام آئس پکڑی ہے جبکہ سافٹ ویئر ڈیٹا میں ضلع نوشہرہ میں پولیس نے ایک ماہ کے دوران 32ہزار664کلوگرام چرس، 5ہزار991کلوگرام آئس اور 1کلوگرام افیون پکڑی ہے، ضلع نوشہرہ پولیس کے بشمول نیٹ ڈیٹا کے مطابق اکتوبر کے دوران پولیس نے 94کلوگرام چرس، 13کلوگرام آئس پکڑی ہے ،اسی طرح محکمہ ایکسائز اینڈ نارکاٹکس نے یکم اکتوبر سے لیکر 6نومبر تک کے ڈیٹا کے مطابق 247کلوگرام چرس ، 70کلوگرام ہیروئن، 104کلوگرام افیوں اور 8کلوگرام آئس پکڑی ہے انہوں نے پشاور میں سو کلوگرام چرس، مردان میں 55کلوگرام چرس پکڑی ہے،صوابی میں 30کلوگرام ہیروئن، مردان میں25کلوگرام ہیروئن اور پشاور میں 14کلوگرام ہیروئن ، پشاور میں 8کلوگرام آئس اور 104کلوگرام آفیون پکڑی ہے .

ذرائع نے بتایا کہ سافٹ وئیر میں ایف آئی آرز نمبرز نہیں ڈالے جاتے جس کی وجہ سے سافٹ وئیر میں ڈالے گئے ڈیٹا کے درست یا غلط ہونے کے بارے میں پتہ نہیں چل سکتا،اس حوالے سے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں بنائے گئے منشیات سیل کے انچارج کے سپیشل سیکرٹری عادل صافی کا کہنا تھا کہ سافٹ ویئر کا گزشتہ ماہ سے استعمال شروع کیا گیا ہے یکم اکتوبر سے سافٹ ویئر میں ڈیٹا کی انٹری کی جارہی ہے پولیس اور ایکسائز کی جانب سے جو ڈیٹا فراہم کیا جاتا ہے وہی شامل کیا جاتا ہے پروگرام کا آغاز ہے جس کی وجہ سے ڈیٹا کی ویری فیکیشن کا کوئی طریقہ کار تاحال وضع نہیں کیا گیا ہے پولیس اور محکمہ ایکسائز فراہم کردہ ڈیٹا کے درست یا غلط ہونے کے ذمہ دار ہوں گے ۔پولیس کا موقف جاننے کیلیے پولیس ترجمان نوید گل اور آئی جی کے ترجمان ریاض سے بھی بار بار رابطہ کیاگیا لیکن فون نہیں اٹھایا نہ ہی بھیجے گئے سوالات کے جوابات دئیے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے