کیا ایلون مسک پاگل ہے ؟

ایلون مسک چوالیس بلین ڈالرز میں ٹوئٹر خریدتا ہے اور پھر اس کی قبر کھود دیتا ہے۔ ٹوئٹر شاید مستقل طور پر بند ہو جائے یا غیر فعال ہو جائے۔ اب آپ اور میں یہ ضرور سوچیں گے کہ ایلون مسک نے کیا چوالیس بلین ڈالرز کی قبر کھودی ہے۔ ہرگز نہیں۔ وہ بزنس مین ہے گھاٹے کے سودے نہیں کرتا۔

آج کی دنیا میں سب سے قیمتی جو شے ہے وہ ہے ڈیٹا۔ انسانوں کا ریکارڈ۔ ان کی نجی زندگیوں کا ریکارڈ جو وہ خود بصد شوق پوسٹ کرتے ہیں۔ ان کی ٹریولنگ، ان کا لائف سٹائل، ان کی سوچ و فکر، ان کی شخصیت، کون انسان کس قسم کی سائٹس وزٹ کرتا ہے اور کس کا کیا انٹرسٹ ہے،ان کی نفسیاتی حالت الغرض ہر انسان کی ایک مکمل پروفائلنگ جو ڈیٹا انالائز کر کے بنائی جا سکتی ہے کہ آخر وہ کون ہے اور کس ذہن کا مالک ہے۔ ٹوئٹر پر ہر نامور شخصیت موجود ہے۔ دنیا کے بڑے بزنس مینز سے لے کر طاقتور سیاستدانوں تک، شوبز سے لے کر سپر سٹار کھلاڑیوں تک۔

ڈیٹا ہی ہمارا اصل ریکارڈ ہے اور ہماری آج کی پہچان۔ چوالیس بلین ڈالرز میں یہ سودا شاید مہنگا نہیں تھا۔

ایلون مسک کی اپنی شخصیت غیر سنجیدہ ہے مگر یہ تاثر اس نے شاید خود اپنے بارے بنایا ہے اور اس کی وجہ بھی لازم اہم ہی ہو گی۔ ٹوئٹر خرید کر اس نے سب سے پہلا کام بھارتی نژاد اعلیٰ عہدے داروں کو برخاست کر کے کیا اور اس کے فوری بعد اس نے اپنی سابقہ محبوبہ اور جونی ڈیپ کی سابقہ بیوی ایمبر ہئیرڈ کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا۔ یہ شاید اس کا بہترین انتقام تھا۔ اس کے بعد سابقہ امریکی صدر ٹرمپ کی پرؤفائل کو ڈی ایکٹویٹ کر دیا جو اب دوبارہ بحال کرنے کا اعلان کرتے ایلون مسک نے کہا کہ پبلک ڈیمانڈ پر ٹرمپ کا اکاؤنٹ بحال کر دیا ہے۔

ٹوئٹر کا مستقبل تو آنے والا وقت ہی بتائے گا مگر صورتحال اچھی معلوم نہیں ہو رہی۔ اکثر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی زندگی دس سے پندرہ سال ہی ہوتی ہے۔ ٹوئٹر نے دنیا بدلنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ عرب سپرنگ ٹوئٹر کی مرہون منت ہی پروان چڑھی اور ترکی تا مصر کئی ممالک میں حکومتیں بدلیں بھی اور حکومتیں مستحکم بھی ہوئیں۔ ان سب تغیرات کے پیچھے ٹوئٹر کا کردار رہا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے