تحریک انصاف کی حکومت جنرل باجوہ نےگرائی: عمران خان

لبرٹی چوک کے جلسے کے شرکا سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھاکہ جب تک شفاف الیکشن نہیں ہوں گے خوف ہے کہ ملک ڈوب جائے گا۔
50 سال میں آج سب سے زیادہ مہنگائی ہے، 30 سال سے جوملک کو لوٹ رہے تھے ان کو اوپربٹھا دیا گیا، جس ملک کا یہ دیوالیہ نکال گئے تھے اس کو ہم نے 2018 میں سنبھالا، چوروں کا ٹولہ ملک کو تباہی کی طرف لے کرجارہا ہے، ہمارے پاس ڈالر نہیں آرہے تھے پھر بھی ہم نے معیشت کو اٹھایا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ان کو پاکستان کی کوئی فکر نہیں ان کے پیسے باہر پڑے ہوئے ہیں، ان پر جب کوئی مشکل آتی ہے یہ باہر بھاگ جاتے ہیں۔
عمران خان نے ایک بار پھر الزام عائد کیا کہ حکومت گرانے کا ایک شخص ذمہ دار ہے وہ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ ہے، وہ آرمی چیف تھے اس لیے ان کے خلاف بات نہیں کرتا تھا۔ ہماری کوشش ہے فوج مضبوط ہو لیکن اُس وقت کے آرمی چیف جنرل باجوہ نے ہمیں ہٹانے کا فیصلہ کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے