آئندہ برس 16 عام تعطیلات اور 22 اختیاری چھٹیاں ہوں گی

اسلام آباد: کابینہ ڈویژن نے 2023 میں چھٹیوں کی تفصیلات جاری کر دیں جس کے مطابق آئندہ برس 16 عام تعطیلات اور 22 اختیاری چھٹیاں ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق 5 فروری یوم کشمیر اور 23 مارچ یوم پاکستان، یکم مئی کو یوم مزدور، 22 سے 24 اپریل عیدالفطر کی 3 چھٹیوں پرمشتمل عام تعطیلات ہوں گی

علاوہ ازیں 29 اور 30 جون اور یکم جولائی کو عیدالاضحی کی 3 چھٹیاں ہوں گی، 27 اور28 جولائی 2023 کو عاشورہ محرم کی جبکہ 14 اگست 2023 کو یوم آزادی کی عام تعطیل ہو گی۔ 28 ستمبر2023 کو عیدمیلاد النبی ﷺ کی عام تعطیل ہو گی۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق 9 نومبر 2023 کو یوم اقبال، 25 دسمبر2023 کو یوم قائداعظم اور کرسمس اور 26 دسمبر 2023 کو مسیحی ملازمین کے لیے کرسمس کے بعد کی عام تعطیل ہو گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے