2001 سے لے کر اب تک خطرناک زلزلے کون سے تھے

[pullquote]2001 سے لے کر اب تک دنیا بھر میں آنیوالے تباہ کن زلزلے[/pullquote]

ان دنوں شام اور ترکیہ دنیا کی بدترین قدرتی آفت میں سے ایک زلزلے سے نبردآزما ہیں جن میں 4 ہزار سے زائد افراد محض دو دنوں میں لقمہ اجل بن گئے۔

پیر کے روز ترکیہ اور شام میں آنے والے 7.8 شدت کے زلزلے کے بعد سے تباہ کاریاں جاری ہیں اور آفٹر شاکس بھی آرہے ہیں جس کے پیش نظر ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہوا جارہا ہے۔

آئیے جانتے ہیں کہ 2001 سے لے کر اب تک خطرناک زلزلے کون سے تھے اور ان میں کتنی ہلاکتیں ہوئیں؟

[pullquote]6 فروری 2023[/pullquote]

شام اور ترکیہ : 7.8 شدت . 4 ہزار سے زائد افراد محض دو دنوں میں لقمہ اجل بن گئے۔

[pullquote]22 جون 2022[/pullquote]

افغانستان میں آئے 6.1 شدت کے زلزلے نے 1100 سے زائد افراد کی جان لی۔

[pullquote]14 اگست 2021[/pullquote]

7.2 شدت کا زلزلے ہیٹی میں آیا جس سے کئی عمارتیں زمین بوس ہوئیں، اس زلزلے میں 2200 سے زائد افراد جان سے گئے۔

[pullquote]28 ستمبر 2018[/pullquote]

انڈونیشیا میں 7.5 شدت کے زلزلے نے 4 ہزار 300 سے زائد افراد کی جان لی۔

[pullquote]25 اپریل 2015[/pullquote]

نیپال میں آئے زلزلے نے 8 ہزار 800 سے زائد افراد کی جان لی، اس زلزلے کی شدت 7.8 تھی۔

[pullquote]11 مارچ 2011[/pullquote]

جاپان کے شمال مشرقی ساحل پر 9 شدت کے زلزلے کے باعث سونامی آیا جس سے 20,000 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

[pullquote]12 جنوری 2010[/pullquote]

ہیٹی کا یہ زلزلہ اب تک کا خطرناک ترین زلزلہ قرار دیا جاتا ہے جس میں 3 لاکھ 16 ہزار افراد لقمہ اجل بنے۔ ہیٹی کا یہ زلزلہ 7 شدت کا تھا جس نے سب تہس نہس کردیا تھا۔

[pullquote]12 مئی 2008[/pullquote]

7.9 شدت کے زلزلے نے چین کے 87 ہزار 500 افراد کی جان لی۔

[pullquote]26 مئی 2006[/pullquote]

انڈونیشیا میں 6.3 شدت کے زلزلے سے 5 ہزار 700 افراد کی موت ہوئی۔

[pullquote]8 اکتوبر 2005[/pullquote]

پاکستان کے علاقے مظفر آباد، آزاد کشمیر، پنجاب، کے پی کے علاقوں میں آنے والے 7.6 کے زلزلے نے 80 ہزار سے زائد افراد کی جان لی۔

[pullquote]26 دسمبر 2004[/pullquote]

انڈونیشیا میں 9.1 شدت کے زلزلے نے بحر ہند میں سونامی کو جنم دیا جس سے درجن بھر ممالک میں 230,000 افراد ہلاک ہوئے۔

[pullquote]26 دسمبر 2003[/pullquote]

ایران کے جنوب مشرقی حصے میں 6.6 شدت کے زلزلے سے 50,000 افراد ہلاک ہوئے۔

[pullquote]26 جنوری 2001[/pullquote]

بھارت کے گجرات میں 7.7 شدت کے زلزلے سے 20,000 افراد ہلاک ہو ئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے