صحت کے متعلق ان باتوں کا جاننا کیوں ضروری ہے

[pullquote]اپنادُشمن خود نہ بنیں : پبلک آگاہی میسیج[/pullquote]

میں ایک 9 سالہ بچےکو چیک کر رہا تھا جسکےدانت میں درد تھااسکی ماں کہہ رہی تھی بچےکو میں نےدانت درد کی نیلی والی گولی تین چار کھلائی ہےلیکن فرق نہیں آیا ہے.
ٹھرئیے!

جس نیلی گولی کا وہ تذکرہ کر رہی تھی وہ تیز ترین درد کش انسیڈ” یعنی فلربیبروفن ہے،جو معدے کےساتھ، جگر،گردے کا ستیاناس کردیتی ہےاور وہ بھی اس کم عمر کے بچےکو کیوں دی .

سب سے محفوظ تصّور کی جانے والی پیناڈول گولیوں سےلاکھوں کروڑوں لوگ جگر کےسکڑنےوالی بیماری کا شکار ہوچکےہیں اور ہورہے ہیں۔ پونسٹان، بروفین، ٹونوفلیکس،ڈائکلو، وورین، بریکسین فیلڈین وغیرہ دردوں کو کم کرنے والی گولیاں ہیں لیکن یہ ادویات فائدےکےساتھ ساتھ بہت زیادہ نقصان کی حامل بھی ہیں ، اسکا زیادہ یا متواتر استعمال دل جگر اور گردوں کیلئےبےحد نقصان دہ ہےآجکل تو ہر کوئی "بیفلام” دھڑادھڑ استعمال کررہےہیں.یہ کام نہ کریں بِلاضرورت اور کم تکلیف میں دردوں کی دوائیوں سےپرہیز کریں.

[pullquote]آسان حل[/pullquote]

آپ دردوں اور بخار کی صورت میں اجوائن کو جوش دیکر پئیں. اجوائن سےہومیوپیتھک دوائی بیلاڈونا بنتی ہےجو بخاروں کی مجرب دوائی ہے.مقامی خودرو پودےشماکےکو پانی میں جوش دیکر پیاکریں.

[pullquote]جسم میں مستقل درد رہےتو کیا کریں [/pullquote]

ادرک لہسن کالی مرچ کوسالن میں ڈبل ٹربل کرلیں، کچی ہلدی کو جوش دیکر پیاکریں، دردوں کیلئے سورنجان شیریں پیس کر دودھ سےلیا کریں .اپنا دشمن خود نہ بنیں.

[pullquote]پیناڈول ہرگز نہ لیں [/pullquote]

آپ نےٹی وی پر پیناڈول کا اشتہار دیکھا ہوگاجس میں کہتےہیں کہ سردرد میں دوگولیاں پیناڈول لیں، تو ایسا بِلکل بھی نہ کریں، یہ ایک ہزار ملی گرام بنتی ہےجبکہ آپکا سردرد صرف بھاپ لینے
سےبھی ٹھیک ہوسکتاہے.جسمانی درد تھکاوٹ کیوجہ سے ہوتی ہےتو آپ جی بھر کر آرام کریں.
خالی پیٹ دردوں کی کوئی دوائی نہ دیں.
بچوں کو لگاتار کیل پول، پیڈرال یا بروفین شربت نہ پلائیں.
بچّوں اور بڑوں کی زیادہ بیماریاں ناک بند ہونےکیوجہ سےہوتی ہیں تو ایسےمیں گرم بھاپ دیاکریں،جوشاندہ اورتوت سیاہ شربت پلایاکریں،سبز قہوہ، ادرک اور شہد ملا کر پلایا کریں،لکیر کے فقیر نہ بنیں،ذرا سی تکلیف کی صورت میں اتنی نقصان دہ انگریزی ادویات دھڑادھڑ استعمال نہ کریں،ہمیشہ کےنقصان سےبچیں گردوں،دِل اور جگر کو تباہ ہونے سے بچائیں.

پبلک آگاہی میسیج زیادہ سےزیادہ شیئر کریں.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے