وزیراعظم پیکج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پرگھی 115 روپے فی کلو مہنگا

گھی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق بینظیر انکم سپورٹ کے صارفین پر نہیں ہوگا

اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم پیکج کے تحت فروخت ہونے والے گھی کی قیمت میں 115 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا

حکومت کی طرف سے مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا

یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی والےگھی کی قیمت 375 روپے سے بڑھا کر490 روپے کردی گئی

وزیر اعظم پیکچ کے تحت گھی کی قیمت میں دو ماہ میں دوسری بار اضافہ کیا گیا ہے

اس سے قبل یکم جنوری2023 کوگھی کی قیمت میں فی کلو 75روپے اضافہ کیا گیا تھا

گھی دو مہینوں کے اندر مجوعی طورپر190 روپے مہنگا ہوا ہے

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام( بی آئی ایس پی) کے مستحقین گھی کی قیمتوں میں اضافے سے مستثنیٰ ہوں گے اور ان کے لیے گھی کی فی کلو قیمت 300 روپے برقرار رہے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے