سیکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ( ایس ای سی پی) کی جانب سے جاری اعلامیئے میں کہا گیا ہے کہ 11 جنوری کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کاتاریخی افتتاح ہوگا۔
اعلامئے کے مطابق لاہور اسٹاک ایکسچینج کے ٹریڈنگ رائٹ انٹائٹل سرٹیفکیٹ ہولڈرز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شامل کرلیا گیا ہے۔
چیرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی کا کہنا ہے کہ 11 جنوری سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا آغاز کردیا جائےگا، اسٹاک مارکیٹوں کےادغام سےمارکیٹ مستحکم ہوگی، ٹریڈنگ کا حجم بڑھےگا