واٹس ایپ نے چیٹ میں 60 سیکنڈ ویڈیو میسج متعارف کرادیا

مینلوپارک: واٹس ایپ پر روزانہ کروڑوں افراد وائس میسج بھیجتے رہتے ہیں اور اب چیٹ کے اندر ہی وائس کی طرح 60 سیکنڈ ویڈیو پیغام بھیجا جاسکتا ہے۔

اگرکوئی چیٹ کرتے ہوئے اچانک 60 سیکنڈ کی ویڈیو بھیجتا ہے تو وہ ظاہر ہوجائے گی، خاموشی سے چلنے لگے گی اور جیسے ہی آپ ٹچ کریں گے اس کی آواز کھل جائے گی۔ اس عمل کو عین وائس ریکارڈنگ کی طرح آسان اور سہل بنایا گیا ہے۔

واٹس ایپ نے اپنی آفیشل بلاگ پوسٹ پر اس کی تفصیلات اور نمائیندہ تصویر شائع کی ہے۔ اس کے علاوہ ویڈیو کلپ پوسٹ کرنے کی جملہ تفصیلات بھی دی گئی ہیں۔ وائس میسج آئکن دبا کر رکھئے اور اس سے قبل فون پر ایپ کو ویڈیو موڈ میں لے جائیں تو ویڈیو ریکارڈ ہونے لگے گی۔ یوں وائس کی طرح اسے بھی لاک کیا جاسکتا ہے تاکہ ہاتھوں کو استعمال نہ کرنا پڑے اور یوں ہینڈزفری ویڈیو میسج ریکارڈ کئے جاسکتے ہیں۔

واٹس ایپ نے وائس نوٹ کی طرح 60 سیکنڈ کی ویڈیو بھیجنے کی سہولت پیش کردی ہے۔ فوٹو: بشکریہ واٹس ایپ بلاگ

واٹس ایپ نے وائس نوٹ کی طرح 60 سیکنڈ کی ویڈیو بھیجنے کی سہولت پیش کردی ہے۔تاہم چند روز میں یہ فیچر پوری دنیا میں دستیاب ہوسکے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے