بنوں کنٹونمنٹ بورڈ کے سی ای او بلال پاشا نے خودکشی کرلی ویب ڈیسک

بنوں: سی ای او کنٹونمنٹ بورڈبلال پاشا نے خودکشی کرلی۔

ڈی ایس پی کینٹ عظمت خان نے بنوں کنٹونمنٹ بورڈ کے سی ای او بلال پاشا کی خودکشی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ محمد بلال پاشا کئی دنوں سے ذہنی دباؤ کا شکار تھے۔

پولیس کے مطابق بلال پاشا کی خون میں لت پت لاش ان کے گھر سے ملی جہاں انہوں نے خود کو گولی ماری، ان کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال بنوں منتقل کیا گیا

ڈی پی او بنوں اسماعیل خان کا کہنا ہےکہ بلال پاشا کی موت کا خود ہر پہلو سے جائزہ لیا، یہ واقعہ خودکشی کا ہی ہے، تفتیش کے مطابق بلال پاشا کا ٹرانسفر بنوں سے راولپنڈی ہوگیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہیں جس میں یہ پتا لگایا جائے گا کہ بلال پاشا کی موت خودکشی ہے یا ان کا قتل کیا گیا۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ بلال پاشا کے سر پر گولی لگنے کا زخم پایا گیا ہے۔

بلال پاشا کی نماز جنازہ کنٹونمنٹ بورڈ میں ادا کی گئی جس کے بعد ان کی میت کو تدفین کے لیے ان کے آبائی علاقے خانیوال روانہ کیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے