اسماعیل کا اردو شہر: مارکنگز پبلیکیشنز کا میوزک– بک البم

گزشتہ ماہ کراچی میں مارکنگز پبلشنگ کی جانب سے ان کے نویں ٹائٹل اور پہلے میوزک- بک البم ‘اسماعیل کا اردو شہر’ کی تقریب رونمائی ہوئی۔

اسماعیل کا اردو شہر پاکستان میں ناول، میوزک البم، اور میوزک ویڈیو کو ایک ساتھ ریلیز کرنے کی پہلی کاوش ہے۔

zohaib-kazi-book-signing-ismailkaurdusheher-by-markings-3

اسماعیل کا اردو شہر ایک سائنس فکشن ناول ہے جسے زوہیب قاضی نے تحریر کیا ہے۔

زوہیب ایک باصلاحیت موسیقار بھی ہیں۔ اس ہی لیے انھوں نے ناول کے اسباق سے متاثر ہوکر ایک ساؤنڈ ٹریک البم بھی ترتیب دیا ہے جس میں جعفر زیدی، زو وساجی، سارہ حیدر، عباس علی خان، سمرہ خان، عمران شفیق اور گمبی نے اپنی فنی خدمات دی ہیں ۔

zohaib-kazi-book-signing-ismailkaurdusheher-by-markings-3

تقریب میں میوزک البم سے ذوہیب قاضی اور سارہ حیدر نے کچھ گانوں پر لائو میوزک کے ساتھ پرفارم بھی کیا۔

اس کے بعد اس البم کے گانے پر مشتمل ایک میوزک ویڈیو ‘ ویک اپ/جاگو’ کا ورلڈ پریمئر بھی کیا گیا۔

editor-s-picks-december-28th-1452000727-7503

تقریب میں ٹیلیویژن کے معروف اداکاروں عدنان ملک اور ثروت گیلانی نے ناول کے منتخب حصوں کو ناظرین کے سامنے با آواز بلند پڑھا۔

5643648a068b0

اس موقع پر میڈیا، شوبزنس اور دیگر سماجی حلقوں کی معروف شخصیات بھی موجود تھیں۔

مارکنگز پبلشنگ کی روح رواں کرن امان نے اس موقع پر کہا کہ ’مارکنگز پبلشنگ کا آغاز اظہار رائے کو مثبت فروغ دینے کے ویژن کے ساتھ کیا گیا تھا۔اور ہمیں کئی جرائت مندانہ خیالات کی ابتدا کرنے پر فخر ہے۔‘

998796-ismail-1448524557-372-640x480

تقریب کے آخرمیں حاضرین نے زوہیب قاضی کے ساتھ بات چیت کی اور ان کے ناول کو ان کے دستخط کے ساتھ خریدا۔

567ae7e254d38

تقریب کی پبلک ریلیشننگ کے انتظامات لوٹس پی آر نے کئے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے