الوداعی پروگرام

جی پی ایس شنی نواں کلے میں محترم رید علی صاحب کا الوداعی پروگرام بڑے جوش خروش اور آخر میں بچوں اور سٹاف کی آنکھیں نم ہونے کے ساتھ احتتام کو پہنچا.

الوداعی پروگرام سے زندگی کے مختلف مکتبہ فکر کے لوگ مخاطب ہوئے۔ محترم شاہد علی صاحب نے سکول کے مینجمنٹ، بچوں کی صفائی اور سکول کی صفائی کو سراہا۔ حاجی دوست محمد خان نے استاد کے مقام پر اسلامی مکتبہ فکر سے خطاب کیا۔ آل پاکستان پرائمری ٹیچر ایسوسییشن کے صدر جناب افسرالملک صاحب نے اساتذہ کے مسائل اور ان کے حل پر کارکردگی اور تجاویز پر اظہار خیال کیا۔

ڈی، ای، او ڈسٹرکٹ بونیر جناب عمر فاروق صاحب نے فرمایا کہ مجھے فخر ہے کہ میرا تعلق اساتذہ کے خاندان سے ہے۔ مزید فرمایا کہ استاد کی عظمت الفاظ میں بیان کرنا مشکل نہیں بلکہ ناممکن ہے۔

آخر میں جناب رید علی صاحب نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ مزید سٹاپ اور دوسرے مہمانان کی طرف سے محترم ریداعلی صاحب کو سوینیرز یعنی تخایف دیئے گئے اور پروگرام کا اختتام کیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے