جنوبی وزیرستان ; ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر جنوبی وزیرستان عمران وزیر گزشتہ رات ٹانک سے اغوا

جنوبی وزیرستان ; ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر جنوبی وزیرستان عمران وزیر گزشتہ رات ٹانک سے اغوا کر لیے گئے۔

عمران وزیر عشاء کی نماز پڑھنے مسجد گئے تھے کہ نامعلوم افراد مسجد سے واپسی پر انہیں زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں شدید تشویش اور خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے۔

اہل علاقہ کے مطابق ٹانک کے علاقہ وزیر آباد میں اس سے قبل بھی نامعلوم افراد بلا خوف و خطر کاروائیاں کر چکے ہیں، اور حالیہ واقعے نے شہریوں کی عدم تحفظ کی صورتحال کو مزید بڑھا دیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر شہر کے اندر نامعلوم افراد اس قدر بے خوفی کے ساتھ کاروائیاں کر رہے ہیں تو شہر سے باہر کی صورتحال کیا ہوگی؟ لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایسے واقعات حکومتی رٹ پر سنجیدہ سوالات اٹھا رہے ہیں۔

تاحال عمران وزیر کی بازیابی اور اغوا کاروں کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات منظر عام پر نہیں آئی ہیں۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی تحقیقات میں مصروف ہیں جبکہ علاقے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے