ہزاروں سال پرانا ، جدت کی راہ پر گامزن بیجنگ

بیجنگ، چین کا دارالحکومت، ایک ایسا شہر ہے جہاں قدیم تاریخ اور جدت کا حسین امتزاج دیکھنے کو ملتا ہے۔

یہ شہر نہ صرف اپنے شاندار ثقافتی ورثے کی وجہ سے مشہور ہے بلکہ یہاں کا ترقی یافتہ انفراسٹرکچر اور جدید ٹیکنالوجی بھی سیاحوں اور مقامی لوگوں کو مسحور کر دیتی ہے۔

بیجنگ میں چین کی ہزاروں سال پرانی تہذیب کی جھلک واضح نظر آتی ہے۔ یہاں کے تاریخی مقامات سیاحوں کو ماضی کے دور میں لے جاتے ہیں۔جیسے کہ بیجنگ کا سب سے مشہور تاریخی مقام "فوربڈن سٹی” (ممنوعہ شہر) ہے، جو مینگ اور چنگ خاندانوں کا شاہی محل تھا۔ اس کا شاندار ڈیزائن، خوبصورت نقش و نگار اور وسیع کمپلیکس دنیا بھر کے سیاحوں کو اپنی طرف کھینچتا ہے۔ اور پھر بیجنگ کے قریب واقع "عظیم دیوار چین” دنیا کے سات عجائبات میں سے ایک ہے۔ یہ دیوار نہ صرف ایک فوجی دفاعی نظام تھی بلکہ اب یہ ایک تاریخی ورثہ ہے جو سیاحوں کو ماضی کے جھرنکوں میں لے جاتا ہے۔ اسکے علاوہ بھی بیجنگ میں ایسا بہت کچھ ہے جو آپ کو طول تاریخ میں لے جاتا ہے وہ قدیم کھانے ہوں یا پھر طرز ثقافت سب ہی نہایت خوبصورتی کیساتھ نئی دنیا میں اپنی قدیم پہنچان کیساتھ موجود ہیں۔

جدید بیجنگ کی ایک جھلک

بیجنگ صرف اپنی قدیم تاریخ تک محدود نہیں، بلکہ یہ ایک جدید اور ترقی یافتہ شہر بھی ہے جہاں جدید عمارتیں، جدید ٹیکنالوجی اور شاندار انفراسٹرکچر موجود ہے۔

2008کے اولمپکس کھیلوں کی میزبانی کرنے والا "بیجنگ نیشنل اسٹیڈیم” (جسے "برڈز نیسٹ” کہا جاتا ہے) جدید فن تعمیر کا ایک شاہکار ہے۔ یہ اسٹیڈیم نہ صرف کھیلوں کے لیے استعمال ہوتا ہے بلکہ یہ بیجنگ کی ترقی کا ایک اہم نشان بھی ہے۔ اسکے علاوہ بیجنگ کا "سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ” (CBD) جدید ترین سکائی اسکریپر، بین الاقوامی کمپنیوں اور جدید دفتری عمارتوں کا گھر ہے۔ یہ علاقہ چین کی معاشی ترقی کی علامت ہے۔

اسکے علاوہ چائنا زون 528 میٹر بلند یہ بیجنگ کی سب سے اونچی عمارت ہے۔ جبکہ دی گریٹر چائنا پلیس ایک شاندار تجارتی اور رہائشی کمپلیکس اور پھر سی سی ٹی وی کا ہیڈ کوارٹر ایک شاندار تجارتی اور رہائشی کمپلیکس جو بیجنگ کی پہنچا بن گیا ہے۔

اور پھربیجنگ کا میٹرو نظام دنیا کا سب سے بڑا اور جدید ترین میٹرو نیٹ ورکس میں سے ایک ہے۔ یہاں کی تیز رفتار ریلوے اور جدید بس سسٹم شہر کے اندر اور باہر سفر کو آسان بناتے ہیں۔بیجنگ سب وے دنیا کا سب سے مصروف اور وسیع میٹرو نظام ہے، جس میں 27 لائنیں اور 400 سے زائد اسٹیشنز ہیں۔ اسکی ہائی اسپیڈ ریلوے بیجنگ کو چین کے دیگر بڑے شہروں سے جوڑتی ہے۔

مثال کے طور پر، بیجنگ سے شنگھائی تک کا سفر صرف 4.5 گھنٹے میں طے کیا جا سکتا ہے۔ اور پھر بیجنگ ڈاکسنگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ دنیا کے جدید ترین ہوائی اڈوں میں سے ایک ہے، جس کی تعمیر میں جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔

بیجنگ کا زونگ گوان کون علاقہ چین کی ٹیک انڈسٹری کا مرکز ہے، جہاں بڑی ٹیک کمپنیوں کے ہیڈکوارٹرز موجود ہیں، جیسے: بائیڈو (Baidu) – چین کی سب سے بڑی سرچ انجن کمپنی اور پھر Xiaomiاسمارٹ فونز اور الیکٹرانکس کی عالمی کمپنی جو جدید دنیا میں اپنا الگ تشخص قائم کر چکی ہے۔ پھر JD.comچین کا ایک بڑا -ای کامرس پلیٹ فارم بھی یہاں موجود ہے۔

بیجنگ دنیا کے ان چند شہروں میں سے ایک ہے جہاں 5G نیٹ ورک مکمل طور پر فعال ہے۔ اس کے علاوہ، یہ شہر آرٹیفیشل انٹیلی جنس(AI) اور روبوٹکس کے شعبوں میں بھی آگے ہے۔

یعنی یوں کہہ لیجئے کہ بیجنگ صرف ایک تاریخی شہر نہیں، بلکہ ایک جدید میٹروپولٹین ہے جو ٹیکنالوجی، تعمیرات اور معیشت کے میدان میں دنیا کے نمایاں شہروں میں شمار ہوتا ہے۔ اس شہر نے گزشتہ چند دہائیوں میں حیرت انگیز ترقی کی ہے، جس کی وجہ سے یہ نہ صرف چین بلکہ پوری دنیا کے لیے ایک اہم مرکز بن چکا ہے۔

بیجنگ صرف عمارتوں اور ٹیکنالوجی تک محدود نہیں، بلکہ یہاں کی ثقافت بھی بے مثال ہے۔

بیجنگ کا سب سے مشہور پکوان "بیجنگ روڈک” ہے، جو ایک کرسمی رنگت والا بھنا ہوا بطخ ہے جو دنیا بھر میں مشہور ہے۔ اس کے علاوہ یہاں کے روایتی ڈمپلنگز (جیاؤزی) اور دیگر چینی پکوان بھی ذائقہ دار ہیں۔ بیجنگ میں چینی نئے سال (چونجیے) کا تہوار بڑے دھوم دھام سے منایا جاتا ہے۔ ڈریگن ڈانس، لالٹین فیسٹیول اور آتشبازی کے منظر شہر کو روشن کر دیتے ہیں۔

حالیہ برسوں میں بیجنگ نے ماحول دوست اقدامات پر بھی خصوصی توجہ دی ہے ، جس میں سبز توانائی اور شمسی توانائی کا اضافہ شامل ہے ۔ اور پھر بیجنگ میں الیکٹر ک گاڑیوں کے فروغ کیلئے خصوصی پالیسیاں بھی بنائی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ روز مرہ کی نقل و حمل کیلئے شہر میں لاکھوں بائیسیکلز دستیاب ہیں، جو ٹریفک اور آلودگی کم کرنے میں مددگار ہیں۔

بیجنگ ایک لازوال شہر ہے

بیجنگ وہ شہر ہے جہاں تاریخ اور جدت ایک دوسرے کے ساتھ مل کر چلتے ہیں۔ یہاں کی قدیم عمارتیں، جدید ترین ٹیکنالوجی، لذیذ کھانے اور رنگین ثقافت اس شہر کو دنیا کے سب سے دلچسپ مقامات میں سے ایک بناتی ہیں۔ یہ شہر اپنی شاندار تاریخ کو جدید ٹیکنالوجی، معیشت اور ثقافت کے ساتھ جوڑتا ہے، جو اسے ایک منفرد اور متحرک شہر بناتا ہے۔ اگر آپ کو کبھی چین جانے کا موقع ملے، تو بیجنگ ضرور جائیں—یہ شہر آپ کو اپنے سحر میں ضرور جکڑ لے گا!

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے