بیٹے کے جرم کی سزا باپ کو مل گئی

جارجیا: امریکی ریاست جارجیا کے ایک ہائی اسکول میں فائرنگ کر کے 4 افراد کو قتل کرنے والے 16 سالہ لڑکے کے والد کو عدالت نے 15 سال قید کی سزا سنا دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 2024 میں پیش آنے والے اس واقعے میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 اساتذہ اور 2 طلبہ ہلاک ہوئے تھے۔ دو روز قبل عدالت نے حملہ آور لڑکے کو عمر قید کی سزا سنائی تھی، جبکہ اب اس کے 55 سالہ والد کولن گرے کو قتل، غیر ارادی قتل اور دیگر الزامات کے تحت سزا دی گئی ہے۔

استغاثہ کا مؤقف تھا کہ کولن گرے وہ واحد شخص تھا جو اس سانحے کو روک سکتا تھا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کو بروقت کونسلنگ نہیں دلوائی، اس کی آن لائن سرگرمیوں پر نظر نہیں رکھی اور گھر میں موجود اسلحہ بھی محفوظ انداز میں نہیں رکھا۔

سماعت کے دوران یہ بھی بتایا گیا کہ حملے سے ایک سال قبل کرسمس کے موقع پر کولن گرے نے اپنے بیٹے کو رائفل خرید کر دی تھی، جبکہ واقعے سے کئی ماہ پہلے پولیس اسکول میں فائرنگ کی آن لائن دھمکیوں کے سلسلے میں لڑکے سے پوچھ گچھ بھی کر چکی تھی۔

امریکی میڈیا کے مطابق یہ امریکا میں اپنی نوعیت کا تیسرا مقدمہ ہے، جس میں بچے کی جانب سے اسکول فائرنگ کے واقعے پر والدین کو بھی مجرمانہ طور پر ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے