شہزادہ ہیری کا فیملی سمیت وطن واپسی کا فیصلہ

برطانیہ کے شہزادہ ہیری نے 6 سال باپ اور بھائی سے دور رہنے کے بعد بلآخر فیملی سمیت اس ماہ امریکا سے برطانیہ واپس آنے کا فیصلہ کرلیا، شہزادہ ہیری نے بادشاہ چارلس کو بھی اپنے منصوبے سے اچانک آگاہ کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 41 برس کے شہزادہ ہیری نے اتوار کو بادشاہ چارلس کو وطن واپسی کے منصوبے سے آگاہ کیا تھا۔ خیال ظاہر کیا گیا ہے کہ برطانیہ واپسی کے باوجود شہزادہ ہیری اور انکی بیوی میگھن مارکل کے درجے میں کوئی تبدیلی نہیں لائی جائے گی۔

چند برس پہلے طے معاملے کے تحت ہیری اور میگھن شاہی خاندان کے ایسے افراد ہی رہیں گے جو سرکاری امور انجام نہیں دیں گے۔

جوڑے کے 7 برس کے بیٹے آرچی اور 5 برس کی بیٹی للی بیٹ نے برطانیہ ہی کے اسکول میں داخلہ لے لیا اور وہیں تعلیم مکمل کریں گے۔ یہ واضح نہیں ہے کہ شہزادہ ہیری کس جگہ کو رہائش کے لیے اختیار کریں گے۔

شاہی گھرانے سے شدید اختلافات کی خبریں منظرعام پر آنے کے بعد شہزادہ ہیری اپنی سابق اداکارہ بیوی میگھن مارکل کے ساتھ چھ برس پہلے برطانیہ سے امریکا منتقل ہوگئے تھے اور اس کے لیے شاہی امور کی انجام دہی کا درجہ بھی چھوڑ دیا تھا۔

اس وقت کی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم نے بیان جاری کرکے واضح کیا تھا کہ جوڑا عوامی خدمات انجام نہیں دے سکے گا اور آدھا ادھر آدھا ادھر والا معاملہ نہیں چلے گا۔ ساتھ ہی شہزادہ ہیری کو اعزازی فوجی ٹائٹل سے بھی محروم کردیا گیا تھا۔

امریکا میں شہزادہ ہیری کیلیفورنیا میں مقیم ہیں مگر میڈیا رپورٹس کے مطابق انکی اہلیہ میگھن امریکا کے ٹاپ حلقوں میں جگہ بنانے میں ناکام رہی ہیں۔ یہ واضح نہیں ہوا کہ شہزادہ ہیری کو آخر کیا چیز واپس وطن لائی ہے اور اس میں کس نے کردار ادا کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے