مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے پمز اسپتال سانحے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ 15 بچوں کے جاں بحق ہونے کی خبر سن کر دل رنجیدہ ہے۔
نواز شریف نے کہا ہے کہ غمزدہ والدین کے غم میں برابر کا شریک ہوں، اللّٰہ تعالیٰ لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے، حکومت کو ذمے داروں کا تعین کر کے سخت کارروائی کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنانا چاہیے۔
آج صبح اسلام آباد کے پمز اسپتال کی نرسری میں آگ لگنے سے 15 نومولود جاں بحق ہوگئے۔
پمز اسپتال کے حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے وقت نرسری میں 16 بچے تھے، آگ لگنے سے 15 بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک کو بچا لیا گیا۔