امریکہ ؛ (شازیہ نیئر ) واشنگٹن میں تعینات پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے نیوز ویک جریدے میں سندھ طاس معا ہدے پر مضمون تحریر کیا ہے .
رضوان سعید شیخ نے اپنے مضمون میں، امریکہ میں متعین بھارتی سفیر کے یکم اگست، 2026 میں شائع ہونے والے آ ر ٹیکل میں تمام بے بُنیاد الزامات کی یکسر تردید کرتے ہوئے اُسے حقیقت سے مُنافی قرار دیا .ان کا کہنا ہے کہ بھارت مسلسل سندھ طاس معا ہدے کی ساخت ،تاریخ ، مقصد اور افادیت کو مسخ کرنے کی نا کام کاوشیں کر رہا ہے.
سندھ طاس معاہدہ ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے جس کی پاسداری دونوں فریقین پر لازمی ہے ،سندھ طاس معاہدے میں یکطرفہ معطلی کی قطعاً کوئی گنجائش نہیں، پاکستان کے سفیر کے مطابق کوئی ریاست / فریق کسی بین الاقوامی معاہدے کے تحت اپنی ذمے داریوں سے بری الزمہ نہیں ہو سکتا .
سندھ طاس معاہدہ بد دستور، موثر ،نافذ العمل اور قانونی طور پر دونوں فریقین پر لاگو ہے.پاکستان سندھ طاس معاہدے کی روح کے مطابق مکمل عمل درآمد کیلئے پُر عزم ہے۔ سفیر رضوان شیخ نے مزید کہا کہ سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے بھارتی یکطرفہ اقدامات جنوبی ایشیاء میں امن و سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔
بھارت اپنے یکطرفہ اقدامات کو منسوخ کر کے بین الاقوامی قوانین کے مطابق اپنی ذمہ داریوں کی مکمل پاسداری کرے۔