آزاد کشمیر میں انتخابی فہرستوں کی تیاری کا ابتدائی مرحلہ مکمل کرلیا گیا ہے اور 5 سال بعد ووٹرز کی تعداد بڑھنے کی بجائے حیران کن طور پر کم ہوئی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق آزاد کشمیر کے انتخابات کیلئے ووٹرز لسٹیں تیار کرلی گئی ہیں جن میں ووٹوں میں 15 سے 20 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔ بیشتر حلقوں میں5 سال بعد ووٹوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کی بجائے حیران کن کمی نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچادی ہے اور کہا جارہا ہے کہ 2011 کے مقابلے میں بہت سے نوجوان 18 سال سے زائد عمر کے ہوچکے ہیں لیکن ووٹوں میں اضافہ ہونے کی بجائے کمی ہونا مضحکہ خیز ہے۔
ذرائع کے مطابق راولا کوٹ شہر میں 2011 کے مقابلے میں 23 ہزار ووٹوں کی کمی آئی ہے جبکہ مظفرا ٓباد کے 2 حلقوں میں 21 ہزار ووٹ کم ہوئے ہیں۔