کمپنیں ٹرسٹ نے سالانہ اسکالر شپ کا اعلان کر دیا

تعلیم کے فروغ کے لیے سرگرم عمل کمپنیں ٹرسٹ (رجسٹرڈ ) نے چوتھی سالانہ اسکالر شپ کا اعلان کر دیا _

اسکالر شپ پروگرام کے انچارج عدیل ناصر نے بتایا کمپنیں اپنے آغاز سے لے کر اب تک ہر سال نرسری سے میٹرک تک کے ٢٥ مستحق طلبہ و طلبات کو ماہانہ اسکالر شپ دیتا ہے _

یہ سلسلہ پورا سال جاری رہتا ہے _نیے تعلیمی سال کے ساتھ دوبارہ سے انرولمنٹ ہوتی ہے _ سٹوڈنٹس کے نتائج دیکھ کر ان کی اسکالر شپ کو برقرار رکھا جاتا ہے _

عدیل ناصر نے بتایا اسکالر شپ فارم اتوار سے کمپنیں کے آفیشل پیج پر دستیاب ہونگے _ فارم ارسال کرنے کی آخری تاریخ ١٥ اپریل ہے _ اسکالر شپ کا آغاز مئی سے ہو گا _

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے