پنجابی پرچار کے زیراہتمام’ ’ویساکھی میلے“کا انعقاد

پنجابی پرچار کے زیرا ہتمام ”ویساکھی میلہ“کا انعقاد جمعرات کے روزالحمراءہال مال روڈ میں کیا گیا ۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کا کہناتھا کہ جس طرح دیگر صوبوں میں ان کے کلچرکے حوالے سے دن منائے جاتے ہیں اسی طرح پنجاب میں بھی پنجابی ثقافت کو زندہ رکھنے کیلئے دن منایاجائے کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ پنجابی زبان کو سکولوں اور کالجوں میں لازمی مضمون کے طور پر نصاب میں شامل کرنے کیلئے حکومت اقدامات کرے گی اور اس کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد پیش کی جائے گی ۔صوبائی وزیر نے ان خیالات کا اظہار پنجابی پرچار کے زیر اہتمام ویساکھی میلے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

پنجابی پرچار کے ڈائریکٹر احمد رضا پنجابی نے کہا کہ پاکستان سے شدت پسندی کے خاتمے کیلئے صوفیا کرام کی زبان پنجابی کو فروغ دیا جائے ،پنجابی زبان جو کہ امن کا درس دیتی ہے اس کو زندگہ رکھنے کیلئے سکولوں کالجوں کی سطح پر نصاب کا لازمی حصہ بنایا جائے ۔

ویساکھی میلے میں پنجابی زبان کی ترویج کیلئے گراں قدر خدمات دینے والوں میں ایوارڈ بھی تقسیم کیے گئے جن میں کرکٹر عمران نذیر ،دیپ سیدہ افضل سحر ،بابا نجمی ،افتخار ٹھاکر ،سید نور،شوکت علی ،راشد محمود،امجد کریم رندھاوا،ڈاکٹر اشتیاق احمد،ثریا خانم شامل ہیں ۔

ویساکھی میلے میں سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہیٰ نے بطور مہمان خصوصی جبکہ ،صوبائی وزیر تعلیم رانامشہود ،پیپلز پارٹی کے رہنما قمرالزمان کائرہ ،مسلم لیگ ن کی زکیہ شاہ نواز ، شوکت بسرا،سینئر صحافی سہیل وڑائچ ، سلمان غنی ،فلم سٹار سید نور،سائمہ نور ،ریشم ،ڈرامہ آرٹسٹ نعمان اعجاز ،سٹیج ایکٹر افتخار ٹھاکر ،گلوکار شوکت علی ،ندیم عباس،مصنف و شاعر ڈاکٹر اشتیاق احمد،کرکٹر عمران نذیر ،کبڈی کے کھلاڑی غلام عباس بٹ ،شاعر بابا نجمی اور ریڈیو پریزنٹر افضل ساحرسمیت پنجاب بھر سے لوگوں نے شرکت کی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے