سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں ایشیا کے سب سے بڑے ٹیولپ گارڈن کو عوام کے لیے کھول دیا گیا۔خوبصورت پھولوں سے سجے گارڈن کی سیر کرنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد پہنچ رہی ہے۔
جنت نظیر وادی کشمیرمیں دنیا کی سب سے خوبصورت جھیل ڈل کے کنارے واقع گارڈن میں ٹیولپ کے لاکھوں پھولوں نے بہار کا سماں باندھ دیا۔ٹیلوپ کے رنگ برنگے اور دلکش پھولوں نے گارڈن کی خوبصورتی میں چار چاند لگا دئیے۔
مختلف اقسام کے ٹیولپ کے پھولوں کو دیکھنے کے لیے مقامی اور بین الاقوامی سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔باغ میں ٹیولپ کے پھولوں کی ستر اقسام ہیں جبکہ رواں سال ان میں مزید بیس اقسام کا اضافہ کیا گیا ہے۔
سری نگر کے اس ٹیلوپ گارڈن کو دنیا کا سب سے بڑا گارڈن ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔سیاحوں کا کہنا ہے کہ ٹیولپ گارڈن زمین پر ایک اور جنت ہے۔