شاہ رخ خود کو فقیر سمجھتے ہیں

ممبئی:بولی وڈ کے بادشاہ کا شمار دنیا کے سب سے امیر آدمی کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہوتا ہے ،دولت اور شہرت کے لحاظ سے ان کا کوئی ثانی نہیں ،لیکن شاہ رخ نے ان تمام چیزوں کو مسترد کرتے ہوئے اپنے آپ کو فقیر قرار دے دیا۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق معروف بھارتی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے شاہ رخ کا کہنا تھا کہ میں نے کامیابی کو کبھی بھی سنجیدگی سے نہیں لیا،نہ ہی مجھے ایک کامیاب زندگی پر کسی طرح کا غرور ہے میں عام سا انسان ہوں جس طرح سب ہوتے ہیں، اس بات کی گواہی آپ کو میرے ساتھ کام کرنے والے لوگ بھی دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں لوگوں کے سامنے مہنگے ملبوسات زیب تن کرتا ہوں اور نمایاں نظر آنے کیلئے کافی جتن کرتا ہوں لیکن حقیقت میں میں ایک فقیر آدمی ہوں ۔انہوں نے مزید کہا کہ میں اور میری فیملی سادہ زندگی گزارنے کے قائل ہیں ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے