پرچہ دینے سے روکنے پر طالب علم کی خودکشی

کراچی: کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں واقع ہمدرد یونیورسٹی کے طالب علم نے پرچہ دینے سے رکنے پرخود کو آگ لگا کے خودکشی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ستائیس سالہ طالب علم عبدالباسط ہمدرد یونیورسٹی میں بی ڈی ایس کے فورتھ ائیر کا طالب علم تھا۔ یونیورسٹی دیر سے پہنچنے کے باعث انتظامیہ نے پرچہ دینے سے منع کردیا۔ جس کے بعد طالب علم نے اپنے آپ پر پیٹرول چھڑک کے آگ لگالی۔

اسپتال انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ طالب علم کو شدید زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا تھا، مقتول کے جسم کاآدھے سے زیادہ حصہ جل چکا تھا ، جس کے باعث عبدالباسط زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے علاج کے دوران چل بسے۔

اس واقعے پر ڈی آئی جی نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ گورنر سندھ عشرت العباد نے بھی یونیورسٹی کے چانسلر سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے