اسلام آباد:اوقاف کی مساجدپرقابض خطیب

اسلام آباد(عمرفاروق سے )وفاقی دارالحکومت میں اوقاف کی 81مساجدمیں خطیب ومئوذن کی 52پوسٹیں عرصہ درازسے خالی پڑی ہیں ریٹائرڈ خطیب ومئوذن مساجدپربدستورقابض ہیں .

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت کی نصف سے زائدمساجدکے خطیب ومئوذن ریٹائرڈہوگئے ہیں محکمہ اوقاف نئی تقرریاں کرنے میں پیس وپیش سے کام لے رہاہے .

اوقاف ڈیپارٹمنٹ کی دستاویزات کے مطابق اس وقت اسلام آبادمیں اوقاف کی 30مساجدکے خطیب اور22مساجدکے مئوذنین ریٹائرڈ ہوچکے ہیں اوران کی جگہ کوئی نئی تقرری بھی عمل میں نہیں لائی گئی ہے .

ذرائع کے مطابق گزشتہ چارسالوں میں دوخطباء اوردومئوذنین کی دوسا ل کے لیے عارضی تقرری کی گئی ہے بعدمیں ان کنٹریکٹ میں دوسا ل کی مزیدتوسیع کردی گئی ہے. ان میں مسجدنورقدیمی جی سیون ون تھری کے لیے مولانامحمدفاروق کوخطیب ،
مسجدرحمانی جی سکس ون کے لیے مولاناعطاء الرحمن کوبطورمئوذن ،
مسجدابراہیم جی سکس ٹوکے لیے مولاناعبداللہ ادریس کوخطیب
اورمولانافیض اللہ کو مسجدحنفیہ جی سیون ون کے لیے بطورمئوذن مقررکیاگیاتھا

اس کے علاوہ باقی مساجدمیں کسی بھی مئوذن اورخطیب کی تقرری نہیں کی گئی ہے.

ذرائع کاکہناہے کہ محکمہ اوقاف کی مساجدکے لیے بلوچستان کے کوٹے سے دوفی صدکوٹہ خالی ہے.

ذرائع کایہ بھی کہناہے کہ اوقاف کی مساجدسے ریٹائرڈہونے والے خطباء وموذنین حضرات بھی نئی تقرریوں میں رکاوٹ ہیں جوتاحال مساجدپرقابض ہیں اوراپنے عہدے نہیں چھوڑرہے ان کی خواہش ہے کہ ان کی جگہ ان کے بیٹوں یاقریبی رشتے داروں کی تعیناتی کی جائے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے