جہلم میں ‘غیرت کے نام پر’ چار افراد قتل

جہلم: صوبہ پنجاب کے ضلع جہلم میں ‘غیرت کے نام’ پر چار افراد کو قتل کردیا گیا۔

جہلم کے علاقے ڈھوک لونا میں پیش آنے والے واقعے میں ایک مرد اور تین خواتین کو قتل کیا گیا جبکہ قاتل موقع واردات سے فرار ہوگیا۔

[pullquote] غیرت کے نام پر قتل کے خاتمے کا عزم
[/pullquote]

ملزم نے اپنی بیٹی، بھابھی، بھابھی کی والدہ اور بھتیجے کا فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

ضلع پولیس افسر جہلم مجاہد اکبر خان کے مطابق ملزم کی بیٹی اور بھتیجے نے دس روز قبل پسند کی تھی۔

[pullquote] کراچی: ‘غیرت’ کے نام پر 2 افراد کا قتل
[/pullquote]

لڑکی کے والد کو جوڑے کی اپنے بھائی کے گھر میں موجودگی کی خبر ملنے پر انہوں نے اپنی بیٹی، بھتیجے، بھابھی اور ان کی والدہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

ڈی پی او کے مطابق پولیس ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

[pullquote]غیرت کے نام پر قتل کیخلاف سخت ترین قوانین کی تجویز
[/pullquote]

تین ماہ قبل وزیراعظم نواز شریف نے پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے کو غیرت کے نام پر قتل کے حوالے سے بنائی گئی ڈاکو مینٹری کی آسکر ایوارڈز میں نامزدگی پر مبارکباد دیتے ہوئے ملک سے غیرت کے نام پر قتل جیسی ‘برائی’ کے خاتمے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔

پاکستان میں ہر سال ‘غیرت کے نام پر’ سیکڑوں خواتین اپنے رشتہ داروں کے ہاتھوں قتل ہوجاتی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے