برطانوی ملکہ الزبتھ ثانی آج اپنی 90 ویں سالگرہ منا رہی ہے۔
برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے اس موقع پر ملکہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں اپنی قوم کے لیے ’طاقت کی ایک چٹان‘ قرار دیا ہے۔
ملکہ آج کا دن وِنڈسر محل میں اپنے خاندان کے ساتھ گزار رہی ہیں۔
اس دن کے مناسبت سے ان کے سب سے بڑے بیٹے شہزادہ چارلس ریڈیو پر خصوصی نشریے میں اپنی والدہ کو خراج تحسین پیش کریں گے جبکہ اسی دن کے موقع پر بکنگھم پیلس کی طرف سے ملکہ کی اپنے خاندان کے ساتھ تین یادگاری تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں۔