جھریاں ماضی کا قصہ بننے کے قریب؟

چہرے اور آنکھوں کے نیچے جھریوں ہوجانا بڑھتی عمر کا حصہ ہوتا ہے تاہم اب لگتا ہے کہ یہ ماضی کا قصہ بننے والا ہے۔

جی ہاں ایک امریکی طبی تحقیق میں اس حوالے سے کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔

ایم آئی ٹی، میساچوسٹس جنرل ہاسپٹل، لیونگ پروف اور اولیوو لیبز کی مشترکہ تحقیق میں ایسی ‘ سیکنڈ اسکن’ تیار کی گئی ہے جو چہرے کا نوجوانی کا تاثر بحال کردیتی ہے۔

یہ درحقیقت ایک میٹریل ہے جسے چہرے پر کسی بھی کریم کی طرح روز لگایا جاسکتا ہے اور پھر اسے ایک جیل کی مدد سے متحرک کردیا جاتا ہے جو جلد کو فوری کھینچ دیتا ہے اور چہرہ جوان نظر آنے لگتا ہے جبکہ جھریاں غائب ہوجاتی ہیں۔

اگرچہ اس میٹریل کو رات کے وقت اتارنا پڑتا ہے مگر اس کی تہہ دن کے وقت جلد کی نمی کو بہتر کرتی ہے اور طویل المعیاد بنیادوں پر بتدریج جھریاں حقیقت میں ختم ہونے لگتی ہیں۔

5730ca101621a

محققین کو توقع ہے کہ اسے جلدی امراض وغیرہ کے لیے استعمال کیا جاسکے گا جبکہ یہ سورج کی شعاعوں سے تحفظ میں بھی کام آنے والا طریقہ کار ثابت ہوگا۔

محققین اس میٹریل کی تیاری کے لیے 10 برس سے کام کررہے تھے جس کے کامیاب تجربات اب کیے گئے ہیں۔

تجربات کے دوران رضاکاروں پر اس سکینڈ اسکن کے استعمال سے لوگوں کے آنکھوں کے نیچے بھاری پن اور جھریوں کو ختم کرنے میں کامیابی ملی۔

محققین کے مطابق یہ نادیدہ تہہ جھریوں کے لیے رکاوٹ، جلد میں بہتری کا باعث بنتی ہے۔

اس میٹریل کو ایکس پی ایل کا نام دیا گیا ہے اور یہ جلد پر 24 گھنٹوں تک کے لیے لگایا جاسکتا ہے۔

محققین کو توقع ہے کہ یہ بہت جلد عام فروخت کے لیے دستیاب ہوگا اور اس کے استعمال سے جھریاں ماضی کا قصہ بن کر رہ جائیں گی۔

اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے نیچر میٹریلز میں شائع ہوئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے