دو ہزار اٹھارہ میں ملک میں بجلی اور گیس سرپلس ہو گی:وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد میں یونیورسل گیس ڈسٹریبیوشن کمپنی کی تقریب سے خطاب کے دوران وفاقی وزیر کا کہنا تھا کی مسلم لیگ نواز جب برسراقتدار آئی تو توانائی بحران سمیت کئی چیلنجز درپیش تھے تاہم حکومت نے جامع حکمت عملی سی انکا حل نکالا.ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال دس لاکھ ٹن فرٹیلائزر درآمد کی گئی اس سال ملک میں پندرہ لاکھ ٹن فرٹیلائزر سرپلس موجود ہے.ان کا کہنا تو تھا کہ نجی سیکٹر کی طرف سے ایل این جی امپورٹ ایک تاریخی اقدام ہے اور امید ہے کہ دیگر کمپنیاں بھی اس طرف توجہ دیں گی..موجودہ حکومت ایل این جی کی درآمد اور ترسیل کےلئے آٹھ کھرب کی لاگت سے ٹرمینل اور گیس پائپ لائن بچھا رہی ہے..ان کا کہنا تھا کہ رواں سال ملک میں یورو ٹو ڈیزل بھی ملنا شروع ہو جائے گا جبکہ دو ہزار اٹھارہ میں ملک سے توانائی بحران کا خاتمہ ہو گا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے