کیلوریز گھٹانے والی پلیٹ تیار

کھانے میں موجود چکنائی جذب کرکے کیلوریز کم کرنے والی حیرت انگیز پلیٹ تیار کرلی گئی ہے۔جس میں موجود سوراخ کھانے میں موجود تیل کو جذب کرلیتے ہیں اور یوں ہمیشہ کھانے میں کیلوریز کی مقدار کم کرنے میں مددگار ہوتی ہے۔

یہ پلیٹ تھائی لینڈ کی وزارتِ صحت اور بنکاک کی ایک اشتہاری کمپنی کے اشتراک سے بنائی گئی ہے۔ اس کا مقصد تھائی لینڈ کے لوگوں میں تیزی سے پھیلتے موٹاپے کو کم کرنا ہے۔ اس پلیٹ میں 500 انتہائی باریک سوراخ ہیں جو تیل کو جذب کرلیتے ہیں اور جذب ہوجانے والا تیل ڈیڑھ سے 2 چمچ کے برابر ہوتا ہے۔ اس طرح کھانے میں 30 کے قریب کیلوریز کم ہو جاتی ہیں۔

اگرچہ کھانے کو ٹشو پیپرز یا دیگر اقسام کے نیپکنز پر بھی رکھ کر کھایا جاسکتا ہے تاکہ اضافی تیل جذب ہوجائے لیکن ہمیشہ یہ اشیاءدستیاب نہیں ہوتیں اور نہ ہی تمام پکوان ان پر رکھے جاسکتے ہیں۔

فی الحال اس پلیٹ کو اب تک باضابطہ طور پر فروخت کیلئے پیش نہیں کیا گیا ہے لیکن تجرباتی طور پر یہ پلیٹ بہت سے ہوٹلوں میں تقسیم کی گئی ہے۔ اس میں سوراخوں میں جذب ہونے والا تیل ننھے قطروں کی صورت میں نیچے جمع ہو جاتا ہے جسے بعد میں دھوکر صاف کیا جاسکتا ہے۔

https://youtu.be/A75YCBz9wv0

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے