لواری ٹنل کے قریب طغیانی، 7 گاڑیاں بہہ گئیں

لواری ٹنل کے قریب زیارت نالے میں طغیانی کے باعث نالے میں تعمیراتی کمپنی کی سات گاڑیاں بہہ گئیں ،بہنےوالی گاڑیوں میں2ڈمپر،2ڈبل کیبن،ایک چارجنگ مشین،2چھوٹی گاڑیاں شامل ہیں، چترال کا دیر سے زمینی رابطہ ٹوٹ گیا۔

لواری اور زیارت نالے میں شدید طغیانی سے چترال کا ملک کے دیگر حصوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔ زیارت کے مقام پر سیلابی ریلہ لواری ٹنل کی تعمیراتی کمپنی کی سات گاڑیاں بھی بہا لے گیا۔

نیشنل ہائی وے اور لواری ٹنل میں تعینات سیکورٹی ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ لواری ٹاپ پر طوفانی بارشوں کے باعث چترال سائیڈ پر ٹنل کے قریب بہنے والے دو نالوں میں شدید طغیانی ہے۔ جس کی وجہ سے چترال کا ملک کے دیگر حصوں سے زمینی رابطہ کٹ گیا ہے۔ زیارت اور لواری میں سینکڑوں گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ زیارت نالے میں طغیانی سے ٹنل کی تعمیراتی کمپنی سامبو کی سامبو کی 7 گاڑیاں نالے میں بہہ گئیں۔جن میں دو ڈمپرز، دو ویگو گاڑیاں، ایک چارجنگ مشین اور دو چھوٹی گاڑیاں شامل ہیں۔چترال سکاوٹس ، پولیس اور مقامی افراد راستہ کھولنے اور گاڑیاں نالے سے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

راجن پور کے قریب کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے میں بارش کے بعد ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی۔رحیم یار خان کی خان نہرمیں 25فٹ چوڑاشگاف پڑنے سے گنا، کپاس کی فصل اور آم کےباغات زیر آب آگئے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے