موٹاپے سے بچاﺅ کے لیے کتنی ورزش کی ضرورت؟

کیا آپ اپنے بڑھتے ہوئے جسمانی وزن سے پریشان ہیں؟ تو دن بھر میں صرف 5 منٹ ورزش کے لیے نکال لینا اس پریشانی سے نجات دلا سکتا ہے۔

یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

ہاورڈ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق دن بھر میں صرف پانچ منٹ کی سخت ورزش یا 15 منٹ کی تیز چہل قدمی موٹاپے میں کمی لانے کے لیے مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ کچھ دیر کی یہ ورزش بھی صحت پر نمایاں مثبت اثرات مرتب کرتی ہے اور اس کا اثر ہفتہ بھر میں 105 منٹ تک ورزش کے برابر ہی ہوتا ہے۔

تحقیق کے مطابق جسمانی سرگرمیاں دل کی دھڑکن کی رفتار بڑھاتی ہے جس سے سانس زیادہ تیز چلتی ہے اور گرمی محسوس ہوتی ہے جو جسمانی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔

محققین کے مطابق جسمانی طور پر غیر فعال ہونا بیشتر مسائل کا باعث بنتا ہے خاص طور پر موٹاپے کا، تاہم دن میں کچھ دیر کے لیے ورزش کرنا موٹاپے سے تحفظ دیتا ہے۔

اس سے قبل ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ ہفتہ بھر میں صرف 35 منٹ تک ورزش کرنا امراض قلب سے موت کا خطرہ کم کردیتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ورزش ہی بہتر صحت کی کنجی ہے اور لوگوں کے اندر اس کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے۔

(یہ تحقیق طبی جریدے JAMA میں شائع ہوئی۔)

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے