ریوینج آف ورتھ لیس کی ریلیز

ہنر کدہ فلمز اور سومٹ انٹرٹینمنٹ کی جانب سے فلم ’ریوینج آف ورتھ لیس‘ معنی ’بدلہ‘ ۲۲ جولائی ۲۰۱۶ کو ریلیز کے لیے تیار ہے۔

اس سلسلے میں کراچی کے مقامی ہوٹل میں ایک پریس کانفرنس کے دوران فلم کے ٹریلر اور موسیقی کی لانچ کے علاوہ فلم کی کاسٹ اور ہدایت کار نے میڈیا سے ملاقات کی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے فلم کے ہدایت کار جمال شاہ نے بتایا کہ فلم کا مقصد پاکستان کے شمالی قبائلی علاقوں میں پاکستانی فوج کے آپریشن ضرب عضب کی حمایت کرنا ہے۔

جمال شاہ نے مزید بتایا کہ انھوں نے یہ فلم ۲۰۰۹ میں سوات میں دہشت گردی کے خلاف فوجی آپریشن سے متاثر ہو کر شروع کی تھی۔ ابتدا ’روڈ ٹو سوات‘ نامی ایک دستاویزی فلم سے ہوئی جسے بعد میں ایک فیچر فلم کی شکل دے دی گئی۔ جمال شاہ کا کہنا تھا کہ دستاویزی فلم کی پہنچ محدود لوگوں تک ہوتی ہے جبکہ سینما میں لگی فیچر فلم کو لوگوں کی بڑی تعداد دیکھنے جاتی ہے۔

IMG-20160717-WA0019

فلمسازوں کے مطابق فلم کی کہانی سچے واقعات پر مبنی ہے جس میں زرک خان نامی ایک شخص کا خاندان سوات میں خانہ جنگی کے دوران نقل مکانی سے انکار کردیتا ہے اور وہیں رہ کر اپنی جنگ لڑتے ہیں۔

فلم کی کہانی اور ہدایات جمال شاہ کی ہیں جبکہ پروڈیوسر آمنہ شاہ ہیں۔ اہم کاسٹ میں جمال شاہ، فردوس جمال، شامل خان، ایمل کورکاسے، ایوب کھوسو، مائرہ خان، مائدہ رضا، قمر عباس اور نوربخاری کے علاوہ ہنرکدہ کالج آف ویژوئل اینڈ پرفارمنگ آرٹس طلبا بھی شامل ہیں۔

فلم میں جمال شاہ کی آواز میں ایک گانا بھی شامل ہے۔ ڈھائی گھنٹے کے دورانیے پر مشتمل یہ فلم ۲۲ جولائی بروز جمعہ ملک بھر کے سینماؤں میں لگا دی جائے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے