پی پی پی کو آزاد کشمیر انتخابات کے نتائج پر تحفظات، چیلنج کرنیکا فیصلہ

[pullquote]اسلام آباد : بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر انتخابات کے نتائج پر تحفظات کا اظہار کردیا، پی پی قیادت سے رابطہ کرکے ضلعی صدور کا اجلاس بلانے کی ہدایت کردی۔
پیپلزپارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے پی پی آزاد کشمیر کی قیادت سے رابطہ کرکے انتخابی نتائج پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ پی پی چیئرمین اور آزاد کشمیر قیادت نے انتخابی نتائج چیلنج کرنے کیلئے ہر فورم استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔[/pullquote]

چیئرمین پیپلزپارٹی نے آزاد کشمیر کے ضلعی صدور کا اجلاس بلانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف آزاد کشمیر میں مودی والا کردار ادا کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ نواز نے بھارتی اکثریت سے کامیابی حاصل کی، پاکستان پیپلزپارٹی، پاکستان تحریک انصاف اور مسلم کانفرنس مجموعی طور پر 10 نشستیں بھی حاصل نہ کرسکیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے