گلگت شہر کےفٹ پاتھوں پر تجاوزات کی بھرمار

گلگت شہر کے فٹ پاتھوں کو وگذا کر نے میں ضلعی انتظا میہ مکمل ناکام اور بے بسی کی تصویر بنی ہو ئی ہے جس کی وجہ سے گلگت شہر کے تمام فٹ پاتھو ں پہ دکانداروں کا قبضہ ہے اور شہریوں کے چلنے کے لیئے راستہ نہ ہو نے سے سڑک کا استعمال جان لیوا ثابت ہو تا ہے کئی بار فٹ پاتھ پہ جگہ نہ ہو نے سے مین شاہراہ پہ چلنے سے ایکسیڈنٹ کے واقعات رونما ء ہو ئے ہیں کئی افراد نے جان کی بازی ہاری ہے اور کئی افراد معزور بن گئے ہیں ۔

ضلعی انتظا میہ اس حوالے سے مکمل طور پر خاموش ہے جس کا فا ئدہ اٹھا تے ہو دکانداروں نے فٹ پاتھوں پہ مکمل قبضہ کیا ہے اور عوام کے اس کے خلاف بات کر نے پہ دھمکیا ں بھی دی جا تی ہیں اور کہا جا تا ہے کہ یہ فٹ پاتھ سرکار کا ہے کسی کے باپ کا نہیں اور سرکار نے فٹ پاتھ کو پیدل چلنے والوں کے لیے بنایا ہے لیکن استعمال دکاندار اپنے اشیاء رکھ کر کر تے ہیں ۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ سمیت چیف سیکڑ یٹری سے مطا لبہ کیا ہے کہ اس حوالے سے از خود نوٹس لیں دیگر صورت احتجاج کیا جا ئے گا ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے