کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 1 میں شاپنگ سینٹر میں لگی آگ پر 6 گھنٹے گزرجانے کے باوجود تاحال قابو نہیں پایا جاسکا۔ دکانداروں کا دعوی ہے کہ ان کا لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔
ڈیفنس فیز ون میں واقع شاپنگ سینٹر میں رات گئے آگ لگ گئی جس کو بجھانے کے لئے ابتداء میں 3 فائر ٹینڈرز بھیجی گئی مگر آگ کی شدت کے باعث گاڑیوں کی تعداد بڑھادی گئی۔ رات 12 بجے سے لگی آگ پر اب تک قابو نہیں پاجاسکا۔ آگ کو بجھانے کے لئے 8 فائر ٹینڈرز، ایک واٹر باوزر اور ایک اسنارکل موجود ہیں، فائر بریگیڈ کی جانب سے آگ کو تیسرے درجے کی آگ قرار دیا گیا ہے۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت بروقت کوشش کرتی تو آگ کے باعث ان کا کروڑوں کا نقصان نہ ہوتا۔