ری ایکٹی ویٹ کی جانب سے آزادی فیسٹول کا انعقاد

ری ایکٹیویٹ کی جانب سے آزادی فیسٹول ۲۰۱۶ کراچی کے فیریئر ہال میں ۱۲ سے ۱۴ اگست تک جاری رہے گا۔

آزادی فیسٹول۱۶ جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں منعقد کیا جارہا ہے جس میں پاکستانی ثقافت کو اجاگر کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔

23 1

فیسٹول میں پرچم کشائی کی تقریب اور قومی ترانے کی ادائیگی کے علاوہ پاکستانی کھانوں اور یوم آزادی کے حوالے سے مختلف اشیا کے اسٹالز بھی لگائے جائیں گے۔ فیسٹول کے دوسرے دن پاکستان کے نامور ادیب انور مقصود کا لکھا ہوا مشہور کھیل ‘’کلاس‘ پیش کیا جائے گا جبکہ آخری دن یعنی ۱۴ اگست کو معروف گلوگار علی عظمت پرفارم کریں گے۔ فیسٹول میں فیس پینٹنگ اور آتش بازی کا بھی انتطام ہوگا۔

24 2

ری ایکٹیویٹ کے مینجنگ ڈائرکٹر محمد احمد اللہ جنگ نے فیسٹول کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ ’یہ فیسیٹول ہر پاکستانی کے لیے منعقد گیا ہے چاہے اس کا تعلق کسی بھی طبقے سے ہو۔‘

فیسٹول کے ٹکٹ فریئر ہال کراچی کے گیٹ پر ۵ اگست سے دستیاب ہوں گے۔ یہ فیسٹول اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک اور حکومت سندھ کی جانب سے شروع کی گئی مہم ’ شکریہ پاکستان‘ کا حصہ ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے