ریڈ بل کیمپس کرکٹ مقابلے آخری مراحل میں

ریڈ بل کیمپس کرکٹ ۲۰۱۶ کے مقابلے آخری مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں اور پورے ملک سے شامل کرکٹ ٹیموں میں سے چار بہترین ٹیمیں ۸ اگست کو ڈی ایچ اے سپورٹس کلب معین خان اکیڈمی میں سیمی فائنلز مقابلوں میں حصہ لیں گی۔

ان مقابلوں کی فاتح ٹیم اگلے ماہ سری لنکا میں منعقد ہونے والے ورلڈ فائنلز آف ریڈ بلز کیمپپس کرکٹ مقابلوں میں شریک ہوگی۔

Red Bull Campus Cricket enters thrilling knock-out stage (3) (1280x874)

کوالیفائنگ اور ریجنل راؤنڈز کے بعد کراچی یونیورسٹی، دفاعی چیمپئن جناح گورنمنٹ کالج کراچی، ایبٹ آباد کی یونیورسٹی آف ہزارہ اور لاہورکی یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب نے سیمی فائنلز کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

سیمی فائنلز مقابلوں مٰں یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب اور کراچی یونیورسٹی آمنے سامنے ہوں گے جبکہ جناح گورنمنٹ کالج کراچی کا مقابلہ یونیورسٹی آف ہزارہ سے ہوگا۔

Red Bull Campus Cricket enters thrilling knock-out stage (1) (1280x791)

ریڈ بل کیمپس کرکٹ ٹورنامنٹس حالیہ سالوں میں پاکستان کی یونیورسٹیوں اور کالجوں کی کرکٹ ٹیموں کے لیے سب سے بڑے مقابلوں کی شکل میں سامنے آئے ہیں جن میں مختلف تعلیمی اداروں کی ٹیموں کو نہ صرف ملکی سطح پر بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملتا ہے۔

اس سال بھی ملک بھر کے تعلیی اداروں کی کرکٹ ٹیموں نے مقابلوں میں حصہ لیا۔ یہ مقابلے کراچی، اسلام آباد، پشاور، نوشہرہ، لاہوراور ملتان میں منعقد کیے گئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے