حنیف محمد طبیعت بگڑنے پر مصنوعی تنفس پر منقتل

[pullquote]کراچی: پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر حنیف محمد کراچی کے ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں اور طبیعت بگڑنے پر انہیں مصنوعی تنفس پر منتقل کردیا گیا ہے۔ [/pullquote]

لٹل ماسٹر حنیف محمد کے صاحبزادے شعیب محمد نے بتایا کہ ان کے والد کی طبیعت بگڑتی جارہی ہے، وہ پھپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہیں اور انہیں 31 جولائی کو سانس لینے میں تکلیف ہونے کی وجہ سے کراچی کے آغاز خان ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

شعیب محمد نے بتایا کہ 2013 میں پہلی بار کینسر کی تشخیص ہونے کے بعد ان کے والد نے لندن میں سرجری کرائی تھی جس کے بعد کینسر پر کسی حد تک قابو پالیا گیا تھا تاہم وقت کے ساتھ ساتھ کینسر پھیلتا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے حنیف محمد کی تازہ ترین بائیوپسی رپورٹ لندن میں ڈاکٹرز کو بھیجی گئی ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ مزید علاج کیلئے کیمو تھراپی موثر طریقہ نہیں ہوگی۔ شعیب محمد نے بتایا کہ ان کے والد کے علاج پر کافی اخراجات آرہے ہیں اور ان کیلئے تنہا انہیں برداشت کرنا ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حنیف محمد کے موجودہ طریقہ علاج پر ماضی کی نسبت دوگنا اخراجات آرہے ہیں اور انہیں حکومت کی جانب سے اسپورٹس فنڈز سے معاونت کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ حنیف محمد 21 دسمبر 1934 کو جوناگڑھ میں پیدا ہوئے اور 1952 سے 1970 تک 55 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی انہوں نے 12 سنچریاں اسکور کیں اور ان کی بیٹنگ اوسط 43.98 تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے