جنوبی ایشیا کا اولمپکس میں حصہ…

دنیا میں کھیلوں کے سب سے بڑے مقابلے برازیل کے شہر ریو ڈی جنیریو میں پانچ اگست سے شروع ہو چکے ہیں جو کہ تقریبا دو ہفتے جاری رہیں گے ریو اولپمکس میں دو سو پانچ ملکوں کے گیارہ ہزار کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں،، ریو اولمپکس میں اٹھاٗیس کھیلوں کے تین سو چھ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے، اگر ہم پوری دنیا کی آبادی کو دیکھیں تو اس وقت دنیا کی آبادی سات ارب چالیس کروڑ کے لگ بھگ ہے جس میں سے گیارہ ہزار خوش نصیب کھلاڑی ان مقابلوں میں پوری دنیا کی نمائندگی کریں گے،،

آبادی کے لحاظ سے دیکھا جائے تو تقریبا چھ لاکھ بہتر ہزار لوگوں کی نمائندگی ایک کھلاڑی کرتا نظر آئے گا ،،اگر ہم بات کریں جنوبی ایشیا کے پانچ ممالک پاکستان ،بھارت، بنگلہ دیش،سری لنکا اور اور افغانستان کی تو ان ممالک کی کل آبادی تقریبا ایک ارب ستر کروڑ کے لگ بھگ ہے اور ان پانچ ممالک کے تقریبا ایک سو پچاس کھلاڑی ریو اولمپک میں حصہ لے رہے ہیں، ایک کروڑ تیرہ لاکھ افراد کی نمائندگی تقریبا ایک کھلاڑی کرتا نظر آ رہا ہے،، وہ تو بھلا ہو بھارت کا جس نے ایک سو چوبیس کھلاڑیوں کا دستہ بھیجا اس کے بر عکس سری لنکا جس کی آبادی سوا تین کروڑ کے لگ بھگ ہے اس نے نو کھلاڑی اولمپکس میں بھیجے ہیں تیسرے نمبر پر پاکستان اور بنگلہ دیش ہیں جن کے سات سات کھلاڑی اس اولمپکس میں حصہ لے رہے ہیں، جبکہ خانہ جنگی کے شکار ملک افغانستان نے تین کھلاڑی اولمپکس میں بھیجے ہیں،،

اب بات ہو جائے میڈلز کی تو بھات جو سنہ انیس سو سے اولمپکس میں حصہ لے رہا ہے آج تک صرف چھبیس میڈیلز جیت سکا ہے جن میں سے نو گولڈ چھ چاندی اور گیارہ کانسی کے تمغے شامل ہیں جبکہ پاکستان نے اب تک صرف دس تمغے اپنے نام کیے ہیں جن میں سے تین سونے تین چاندی اور چار کانسی کے تمغے شامل ہیں یاد رہے کہ پاکستان نے دس میں سے آٹھ تمغے ہاکی کے میدان میں سے جیتے ہیں،،جبکہ سری لنکا سوا تین کروڑ کی آبادی کا ملک ہے جس نے آج تک دو چاندی کے تمغے جیتے ہیں،،افغانستان نے انیس سو چھتیس کے اولمپکس میں پہلی متربعہ حصہ لیا اور آج تک صرف دو کانسی کے تمغے حاصل کیے جبکہ سترہ کروڑ سے زائد آبادی والا ملک بنگلہ دیش آج تک اولمپکس میں کوئی بھی تمغہ نہیں جیت سکا،،

ریو اولمپکس میں پانچ سو باون کھلاڑیوں پر مشتمل امریکہ کا دستہ سب سے بڑا ہے جبکہ سب سے چھوٹا دستہ جزیرہ توالو کا صرف ایک کھلاڑی پر مشتمل ہے لیکن جزیرہ توالو کی کل آبادی تقریبا بارہ ہزار افراد پر مشتمل ہے جبکہ اس کے قریب ہی ایک اور جزیرہ کوک جس کی آبادی تقریبا اٹھارہ ہزار افراد پر مشتمل ہے اس کے نو کھلاڑی اولمپکس میں حصہ لے رہے ہیں اور ایک کھلاڑی دو ہزار افراد کی نمائندگی کر رہا ہے جبکہ اگر ان پانچ ممالک کا جن کا اوپر زکر کیا جا چکا ہے ان میں سے سب سے زیادہ تقریبا تین کروڑ افراد کی نمائندگی پاکستانی ایک کھلاڑی کر رہا ہے جبکہ بھارت کا ایک کھلاڑی ایک کروڑ تیرہ لاکھ افراد کی نمائندگی کر رہا ہے افغانستان کا ایک کھلاڑی ایک کروڑ آٹھ لاکھ افراد کی نمائندگی کر رہا ہے اسی طرح سری لنکا کے بتیس لاکھ افراد کی ایک کھلاڑی نمائندی کر رہا ہے جبکہ بنگلہ دیش کا ایک کھلاڑی دو کروڑ بنگالیوں کی نمائندگی کر رہا ہے جو کہ تناسب کے لحاظ سے خطے میں سب سے زیادہ ہے،،

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے