سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت منعقدہ کابینہ اجلاس میں دینی مدارس کی رجسٹریشن کا بل منظور کرلیا گیا ۔
اجلاس میں مدارس کی رجسٹریشن کا قانونی مسودہ پیش کیا گیا جسے منظور کرلیا گیا ۔ بل کے تحتصوبے میں نئے دینی مدارس کے لیے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے اجازت لینا ہو گی۔
رجسٹرڈ دینی مدارس کی دوبارہ رجسٹریشن محکمہ داخلہ اورصوبائی محکمہ مذہبی امورکرے گا،مشیر قانون کی سربراہی میں کمیٹی 15دن میں کام کرے گی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس کے دوران صوبے میں نیشنل ایکشن پلان پر ہرصورت عمل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔
انہوں نےمزید کہا کہ مدارس انتظامیہ رجسٹریشن کے عمل میں تعاون کرے۔