[pullquote]کراچی میں نامعلوم افراد پھر سرگرم ہوگئے ہیںجنہوں نے سندھ ہائی کورٹ کےاطراف بینرز لگادیئے۔[/pullquote]
سندھ ہائی کورٹ کے اطراف میں لگائے گئے بینرز پر لکھا ہے کہ ’’جو قائد کا غدار ہے، وہ موت کاحقدار ہے‘‘۔ میڈیا پر ان بینرز کی خبر نشر ہونے کے بعد پولیس نے بینرز اتار لیئے ہیں۔
دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ کے باہر سے تین افراد کو حراست میں لیا گیا ہے،زیر حراست افراد ایک سفید گاڑی میں سوار تھے ۔ ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے باہر جس مقام پر بینر لگا تھا اس کے ساتھ مشکوک گاڑی کھڑی تھی، جس میں 3افراد سوار تھے، جن کے پاس شناختی دستاویزات نہ ہونے کی وجہ سے انہیں حراست میں لیا گیا ہے…