[pullquote]سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے ماحولیاتی اور سمندری آلودگی سے متعلق کیس کی سماعت پر ٹریٹمنٹ پلانٹس اور ایس تھری منصوبے میں ٹال مٹول پر اظہار برہمی کیا ہے۔عدالت نے وفاقی و صوبائی حکومت کوفوری طور پر منصوبے کو مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔ [/pullquote]
سپریم کورٹ رجسٹری میں ماحولیاتی اورسمندری آلودگی سےمتعلق کیس کی سماعت کے دوران وفاقی سیکرٹری خزانہ اورسیکریٹری ترقی ومنصوبہ بندی کےپیش نہ ہونےپرعدالت برہم ہوئی۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ ایس ایس پی سیکریٹری کو گرفتار کرکے پیش کریں ۔چیف جسٹس نے کہا کہ عدالتی حکم پرعمل نہ ہوا تو سیکرٹریز کےناقابل ضمانت وارنٹ جاری کریں گے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ سیکرٹری خزانہ کو آگا ہ کردیا تھا کہ عدالت نے طلب کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے واضح حکم دیا کہ تمام سرکاری اداروں کو خبردار کرتےہیں عدالتی حکم پرعملدرآمد کریں ورنہ نتائج کیلئےتیاررہیں.