پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس،شیخ رشید کا بائیکاٹ

[pullquote]پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کا عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بائیکاٹ کردیا۔ان کا کہنا ہے کہ میری سنی نہیں جارہی تو کمیٹی میں بیٹھنے کا فائدہ کیا۔[/pullquote]

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آج کا اجلاس حکومت نے بیوروکریٹس سے پلان کرکے کیا، چیئرمین کمیٹی سیکریٹری قانون کے بیان کے خلاف رولنگ دیں، دوسری صورت میں چیئرمین آج کا اجلاس ختم اورممبران ٹی اے ڈی اے واپس کریں،آج کے اجلاس میں حکومتی ارکان نے اعتراف جرم کرلیا۔ اس بات پر حکومتی رکن میاں منان نے کہا کہ تم کون ہوتے ہو ہمیں مجرم کہنے والے، پہلے خود کو دیکھو۔شیخ رشید نے اس حوالے سے کہا کہ میں نے میاں منان کے رویے کے خلاف کمیٹی اجلاس کا بائیکاٹ کیا ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے