اسٹیٹ بینک نے نیکٹا کی ہدایت پر 2100 اکائونٹس منجمد کردیے

اسٹیٹ بینک نے نیکٹا کی ہدایات پر عمل درآمد شروع کردیا، دہشت گرد تنظیموں اور ان کےسہولت کاروں کےاکاؤنٹ منجمد کرنا شروع کردیے۔

دہشت گرد تنظیموں اور ان کےسہولت کاروں کےاکاؤنٹ منجمد کرنے کے معاملے پر اسٹیٹ بینک نے نیکٹا کی ہدایات پر عمل درآمد شروع کردیا ہےاور شیڈول 4 میں شامل افراد کے ملک بھرمیں 2 ہزار 100 کے قریب بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے گئے۔

ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک کو شیڈول4 میں شامل افراد کے نام اورشناختی کارڈزکی فہرستیں دی گئی تھیں، اسٹیٹ بینک نےنجی بینکوں کو 15 روز قبل ہدایات جاری کیں تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شیڈول4 میں شامل افراد کی فہرستیں ضلعوں کی سطح پرحال ہی میں اپ ڈیٹ کی گئی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے