آئس کریم کھانےکےحیران کن فوائد

جاپانی ماہرین نے دعوی کیا ہے کہ ناشتے میں آئس کریم کھانے سے دماغی کارکردگی بہتر ہوتی ہے ۔

ٹوکیو کی کیورین یونیورسٹی کے ماہرین نے مختلف تجربات سے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ جن لوگوں نے ناشتے میں آئس کریم کھائی انہوں نے دماغی مشقوں کے دوران زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ماہرین نے آئسکریم کو ناشتہ کا حصہ بنانے کا مشورہ دیا ہے۔

طبی ماہرین کاکہنا ہےکہ آئس کریم ہرکسی کی پسند ہے اور اسے ناشتے میں کھانے سے انسان نا صرف چاق و چوبند رہتا ہے بلکہ دماغی کارکردگی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

ماہرین نے اپنی اس تازہ تحقیق میں ٹھنڈ ے پانی کی نسبت آئس کریم کے دماغ پر زیادہ بہتر نتائج پائے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تجزیے و تبصرے